حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر پولیس نے باؤلی سے ایک نوجوان کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ پرمجال جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ اوشا پور میں رہتا تھا ۔ 26 جنوری کے دن سے وہ لاپتہ تھا ۔ جس کی نعش کو ایک باؤلی سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پرمجال ہوسکتا ہے خود ہی باؤلی میں گر گیا ہوگا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
نوجوان کی خودکشی
حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) ملاپور کے علاقہ میں ایک بے روزگار نوجوان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 22 سالہ پرمود جو حبشی گوڑہ کے ساکن مدن کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا بے روزگاری سے تنگ آچکا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔