اے ڈی ایم کے بی جے پی کے درمیان اندرون ایک ہفتہ الائنس کا فیصلہ

چینائی۔ ال انڈیا انا دراویڈا منیترا کازیگم( اے ائی اے ڈی ایم کے)نے لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی سے اتحاد کی تمام تیاریاں کرلی ہیں‘ دونوں پارٹیوں کے متعدد ذرائع نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔

اس ضمن میں پارٹی کی اعلی سطحی کمیٹی نے الائنس‘ سیٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم کے علاوہ منشور کے متعلق تبادلہ خیال کے لئے پیر کے روز ایک میٹنگ کی ہے‘ اور اندرون ایک ہفتہ اتحاد پر قطعی فیصلہ بھی کرلیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد کے متعلق عام اعلان 10فبروری تک کردیاجائے گا۔

توقع کی جارہی ہے کہ اے ائی اے ڈی ایم کے 24سیٹوں سے کم پر مقابلہ نہیں کرے گی وہیں بی جے پی‘ رامادو کی پی ایم کے ‘ وجئے کانت کی ڈی ایم ڈی کے ‘ جے کے واسن کی تامل منیلا کانگریس ‘ کے کرشنا سواہ کی پوٹیا تمازیگم اور تعلیمات ٹی جے پاساموتی کی ائی جے کے بشمول چھوٹی تنظیمیں بھی اس الائنس میں شامل رہیں گی

چیف منسٹر ایڈاپاڈی کے پالانی سوامی کے بھروسہ والے اور منسٹرس ایس پی ویلامونی اور پی تھنگا منی نے واقف کرویا ہے کہ وہ بی جے پی صدر امیت شاہ سے تامل بولنے والے اور وزیر دفاع نرملا ستیا رامن کے ذریعہ مسلسل رابطے میں ہیں ۔بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہاکہ ’’ کچھ ماہ قبل ہی الائنس کے متعلق بات شروع ہوئی تھی۔ اے ائی اے ڈی ایم کے الائنس کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے‘‘۔

اے ائی ڈی ایم کے کو امید ہے کہ وہ عبوری بجٹ میں دئے جانے والے مرعات کا فائدہ اٹھائے گی۔ دونوں پارٹیوں کے لئے یہ الائنس بقاء کی جدوجہد کے لئے ضروری ہے۔