اے پی میں لاری حادثہ 9 ہلاک

تروپتی ۔ 17؍ جون ( پی ٹی آئی) ٹاملناڈو سرحد سے متصلہ آندھراپردیش کے علاقہ کپم کے تحت پداورنکا میں پیش آئے حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ۔ یہ المناک واقعہ کل رات پیش آیا جب آموں سے لدی ایک تیز رفتار لاری جس میں 30 زرعی کھیت مزدور بھی سوار تھے پداورنکا جنگلات کے ایک کھڈ میں گر کر الٹ گئی ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ سڑک کی ایک پیچیدہ موڑ پر ڈرائیور بات چیت میں مصروف تھا اور لاری پر سے کنٹرول کھو چکا تھا ۔ مہلوکین میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں ۔ یہ لاری کپم سے ٹاملناڈو کے وانیم باڈی روانہ ہو رہی تھی ۔