حیدرآباد۔ 27فروری (یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے کنیکل منڈل کے نلم پلی کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب دوکاروں کی ٹکر ہوگئی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوں کاروں کو شدید نقصان پہنچا۔مرنے والوں میں رائے درگم میونسپل کمشنر ابراہیم بھی شامل ہیں جبکہ دیگر بلدی ملازمین ہیں۔کار ڈرائیور کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو کے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ تیزرفتاری حادثہ کی وجہ تھی۔پولیس نے بتایاکہ ابراہیم اس کار میں اننت پور سے رائے درگم جارہے تھے ۔