حیدرآباد 25 ستمبر (سیاست نیوز)اے پی این جی اوز ہوم گن فاونڈری میں تلنگانہ خاتون ملازمین کے بتکماں کھیلنے پر آندھرا ملازمین کے اعتراض پر صورتحال آج کشیدہ ہوگئی اور ملازمین تلنگانہ و آندھرا کے مابین سخت کلامی ہوئی ۔ تلنگانہ ملازمین یونین کے ایک قائد نے بتایا کہ اے پی این جی اوز ہوم میں جب تلنگانہ ملازمین بتکما تقاریب کے حصہ کے طور پر بتکما کھیلنا شروع کیا تو آندھرا کے ملازمین نے اعتراض کیا اور انہیںکہا گیا کہ یہ اے پی این جی اوز ہوم ہے ۔ لہذا آپ لوگ یہاں پر بتکماں نہیں کھیل سکتے جس پر ہنگامہ آرائی کا آغاز ہوا ۔ ایک موقع پر آندھرا اور تلنگانہ ملازمین کے مابین کشیدگی پیدا ہوئی اور ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کا تبادلہ عمل میںآیا اس کے باوجود تلنگانہ خاتون سرکاری ملازمین نے اپنے موقف پر اٹل رہے اور اس دوران اے پی این جی اوز ہوم میں افرا تفری پھیل گئی بہر صورت غیر ضروری طور پر اے پی این جی اوز ہوم میں ایک نیا تنازعہ پیدا کیا گیا ۔