اے ٹی ایم میں سرقہ کی کوشش ناکام

حیدرآباد ۔ /9 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقے الوال میں نامعلوم سارقین نے بینک کے اے ٹی ایم کو توڑکر نقد رقم سرقہ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ پولیس الوال کے بموجب آئی سی آئی سی آئی بنک کے اے ٹی ایم میں دو نامعلوم افراد داخل ہوکر اے ٹی ایم سنٹر کا شیشہ توڑدیا اور اے ٹی ایم مشین کو بھی نقصان پہونچاتے ہوئے وہاں سے نقد رقم کا سرقہ کرنے کی کوشش کی ۔ سارقین کی جانب سے اے ٹی ایم میں سرقہ کرنے کی حرکت کو ایک راہ گیر نے دیکھ کر پولیس کو چوکس کیا لیکن پولیس پہونچنے تک سارقین وہاں سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقام واردات پر کلوز ٹیم اور فنگر پرنٹس ماہرین کو طلب کرلیا اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔