کلواکرتی۔9اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ٹی ایم سنٹرس پر آج کل چوروں کا راج چل رہا ہے ‘ یہ چورمدد کے بہانے عوام کی کمائی ہڑپ رہے ہیں ۔ ان کے نشانے پر اکثر خواتین رہتی ہیں ۔ بینک عہدیداروں کی جانب سے ایسے ممبران کیلئے وقت نہیں رہتا انہیںکوئی اطمینان اور تشفی بخش جواب نہیں دیا جاتا اور نہ ہی ایسے موقع پر ان کی کوئی رہبری کی جاتی ہیں ۔ بیجا مجبور اور بے بس ہوکر ممبران ادھر اُدھر چکر لگاتے رہے ہیں ۔ اسی طرح کا ایک واقعہ 3اپریل کو ایس بی ایچ اچم پیٹ اے ٹی ایم سنٹر پر پیش آیا ۔ ماں اور بیٹی اپنے اکاؤنٹ سے رقم مکالنے کیلئے جب اے ٹی ایم پہنچے تو وہاں پر موجود ایک چور نے ان خواتین سے مدد کا بہانہ کرتے ہوئے ان کا اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرتا ہے اور چوری چوری چپکے چپکے ان کا پرسنل نمبر دیکھ لیتا ہے اور انہیں باتوں میں لگاکر ان کی مدد کیلئے آگے بڑھتا ہے ‘ اسی درمیان اس کے پاس موجود پہلے سے کسی دورے کا اے ٹی ایم کارڈ ان کے حوالے کرتاہے اور کہتا ہیکہ آپ کے اکاؤنٹ میں رقم دستیاب نہیں ہے اور ان کا اے ٹی ایم کارڈ اپنے پاس رکھ لیتا ہے جبکہ یہ ماں بیٹی اکاؤنٹ میں رقم آئی یا نہیں دیکھنے کیلئے اے ٹیم جاتے ہیں اس کے کہنے پر واپس جاتے ہیں ‘ یہ تقریباً صبح 11تا 12بجے کے درمیان کا وقت رہتا ہے ۔شام میں ان کے فون پر مسیج آتا اور اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی انہیں اطلاع دی جاتی ہے ۔ یہ لوگ پریشان ہوکر دوسرے دن صبح بینک سے رجوع ہوتے ہیں تو بینک والے انہیں الیکشن کی مصروفیات بتاکر بعد الیکشن کارروائی کا تیقن دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ رقم کلواکرتی ایس بی ایچ سنٹر سے نکالی گئی ہے لہذا آپ وہاں سے رجوع ہوں تو پتہ چل سکتاہے ‘ یہ لوگ کلواکرتی ایس بی ایچ سے رجوع ہوئے ‘ بینک منیجر سے بات ہوئی تو یہاں پر ان سے کہا جاتا ہیکہ آپ اے ٹی ایم کا سی سی کیمرہ چیک کریں تو معلوم ہوگا کہ وہ شخص کون ہے ‘ کیسا ہے ۔ یہاں پر تو اس کی تصدیق مشکل ہے ۔ یہ لوگ دوبارہ ایس بی ایچ سے رجوع ہوتے ہیں تو منیجر اپنی کسی بھی طرح کا تعاون نہیں دیتا اور پولیس سے رجوع ہونے کو کہتا ہے اور پولیس الیکشن میں مصروف عمل ہے ۔ سب انسپکٹر پولیس نے اس خصوص میں ضروری کارروائی اور بینک سے اس دن کا ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے جلد سے جلد کارروائی کاتیقن دیا ۔