اے ٹی ایس کے سابق سربراہ ہیمانشو رائے نے خودکشی کرلی

ممبئی۔مہارشٹرا مخالف دہشت گرد دستہ( اے ٹی ایس) کے سابق سربراہ ہیمانشو رائے اپنے ممبئی کی رہائش میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز1:40کے قریب نہایت ایماندار او رفرض شناس افیسر نے اپنی سرویس ریوالور سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا

۔ فوری طور پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قراردیا۔رائے جو1988بیاچ کے ائی پی ایس افیسر تھے نے مخالف دہشت گرد اسکوڈ مہارشٹرا کی نگرانی بھی کی اور ممبئی کرائم برانچ کیلئے2010سے2014کے درمیان میں کام بھی کیاتھا۔ فی الحال وہ مہارشٹرا پولیس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر ( اے ڈی جی) پولیس کے عہدے پر فائز تھے۔وہ بون کینسر کا شکار تھے اور ان دنوں میڈیکل چھٹی پر بھی تھے۔

خودکشی کی اصلی وجہہ کی اب تک جانکاری نہیں ملی ہے۔رائے کی موت کی خبر نے ان کے جاننے والوں کو سکتہ کردیا ہے۔ سینئر ساتھی ایم این سنگھ نے این ڈی ٹی وی سے کہاکہ ’’ وہ نہایت چمکدار افیسر تھے ۔ یہ بڑا سانحہ ہے‘‘۔سابق کمشنر ممبئی پولیس نے کہاکہ’’ بہت سے دوسرے کیس تھے جس کو رائے نے حل کیاہے۔ وہ نہایت چالاک افیسر تھے‘‘۔

فرسٹ پوسٹ نے پٹائیک کے بیان کے حوالے سے کہاکہ’’ راۂ نہایت نرم رویہ اور سنجیدگی کے حامل افیسر تھے‘‘۔اپنے کیریر میں انہوں نے بہت سارے ہائی پروفائیل کیس حل کئے ہیں‘ بہت ساری ذمہ داریوں کو پورا کیاتھا۔ اگرچکہ کہ وہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( ہاوز نگ) کے بڑے عہدے پر پہلی مرتبہ خدمات انجام نہیں دے رہے تھے ‘ اس سے قبل دس سال تک رائے نے محکمہ کے دو بڑے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

سال2010سے 2014تک وہ جوائنٹ کمشنر رہے اور اس دورا ن رائے نے ائی پی ایل سٹہ بازی اسکینڈل اور لیلیٰ خان اور ان کے دیگر پانچ رشتہ داروں کے اگت پور گھر میں پیش ائے قتل کی تحقیقات کی تھی۔کرائم برانچ میں خدمات انجام دینے کے بعد رائے کا تبادلہ ریاست کے مخالف دہشت گرد کو کردیاگیا اور انہوں نے بندرا کرلہ کامپلکس کے امریکن اسکول کو آرانے کا منصوبہ بنانے والے سافٹ ویر انجینئر انیس انصاری کو گرفتار کیاتھا۔

سات سال بعد رائے کا ریٹائرمنٹ تھاانہیں ممبئی کے پہلے سائبر سال قائم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے‘ جس سے دیہی علاقوں میں ڈکہ زنی کی روک تھام کے لئے خصوص سل قائم کرنے اور خواتین کے خلاف انجام دینے والے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملی ۔

ان کا آخری کیس 2013کا انڈین پرائمیر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پردہ فاش کرنے تھا جس میں انہوں نے وند و دارا سنگھ کوگرفتار کیاتھا جس پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں بکی کے ساتھ مبینہ روابط کا الزام ہے ۔