اے سی ٹی راجمندری رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 16 اپریل کو 12 بجکر 40 منٹ دوپہر میں سری ایس رسگنا سری ، اے سی ٹی اور دفتر سی ٹی اور ارنیہ پورم سرکل ، راجمندری ، ایسٹ گوداوری ضلع کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ بیکری شاپ کے رجسٹریشن اور سیلز ٹیکس کے سرٹیفیکٹ کی اجرائی کے لیے شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپئے رقم بطور رشوت قبول کررہے تھے ۔ اے سی ٹی او ( اے او 1 ) اور جونیر اسسٹنٹ ( اے او 2 ) دونوں کے ہاتھ کی جانچ میں مثبت نتیجہ آنے کے بعد دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے معزز اے سی بی عدالت ، وجئے واڑہ کے اجلاس پر پیش کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔۔