اے سی میلان فائنل میں داخل

میلان۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اے سی میلان نے لازیو کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے شکست دے کر کوپا اٹالیا فٹبال کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن یووینٹس سے ہوگا۔ مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی تھی۔ یووینٹس نے اٹلانٹا کو 1-0 سے شکست دے کر 2-0 کی اوسط اسکور کی بدولت مسلسل چوتھی مرتبہ نو مارچ کو ہونے والے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔