اے سی بی کے جال میں پھنسے

کریم نگر۔ 25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے جال میں آئے آرمور آر ڈی او بالے سرینواس سے متعلقہ کریم نگر بینک آف انڈیا کے لاکر کو ورنگل ریجنس اے سی بی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی سدرشن گوڑ کی نگرانی میں چہارشنبہ کو کھولا گیا، جس میں آر ڈی او کے نام 21 لاکھ فکسڈ ڈپازٹ کاغذات 17 تولے، طلائی زیورات اور دیگر اہم دستاویزات کو عہدیداروں نے حاصل کرلیا۔ اسی بینک میں آر ڈی او کے کھاتے میں 1.38 لاکھ روپئے نقد کو بھی سیز کردیا گیا۔ گرامینا بینک سے متعلق لاکر کو ابھی کھولا نہیں گیا۔ آر ڈی او سرینواس سے متعلقہ تاحال کریم نگر، تماپور اور حیدرآباد میں 8 کروڑ روپئے کی جائیدادوں کا پتہ چلا ہے۔ جملہ 15 بینک اکاؤنٹس ہیں۔آر ڈی او سرینواس کو اے سی بی کریم نگر عدالت میں پیش کیا جاکر 14 دنوں کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔ فی الحال انہیں کریم نگر جیل منتقل کیا گیا ہے۔