اے سوریہ پرکاش دوبارہ صدر پرساربھارتی مقرر

نئی دہلی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کہنہ مشق صحافی اے سوریہ پرکاش کو آج دوبارہ پرسار بھارتی بورڈ کا صدرنشین مقرر کیا گیا ۔ /8 فبروری 2020 ء کو وہ اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ جبکہ ان کی عمر 70 سال ہوجائے گی ۔ یہ مسلسل دوسری میعاد کیلئے ان کا تقرر ہے ۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات سمرتی ایرانی کی وزارت نے آج ایک حکم نامہ جاری کیا اور نائب صدرجمہوریہ ایم وینکٹیا نائیڈو نے اسے سوریہ پرکاش کے نام کی اس عہدہ کیلئے سفارش کی ۔ پرسار بھارتی دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کی کارکردگی پر نظر رکھتا ہے ۔ اے سوریہ پرکاش نے کہا کہ وہ نائب صدرجمہوریہ ،ارکان کمیٹی اور مرکزی حکومت سے انہیں دوسری میعاد دینے کیلئے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔