کورٹلہ۔/17جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ پریس کلب کے زیر اہتمام جدید بس اسٹانڈ امبیڈکر چوراہا پر اے بی این اور TV9 کے بلیک آؤٹ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے راستہ روکو احتجاج کیا گیا اور حکومت سے اے بی این اور TV9 پر عائد کردہ پابندی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ راستہ روکو احتجاج کی وجہ سے ٹریفک میں کافی خلل پڑا۔ بعد ازاں ایم آر او کورٹلہ جناب بی سنگھ کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ جس میں اخباری نمائندوں کے احساسات سے حکومت واقف کروانے کی ایم آر کورٹلہ سے اپیل کی گئی۔ جناب شیکھر صدر پریس کلب کورٹلہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت اے بی این اورTV9 پر پابندی عائد کرتے صحافت کا گلا گھوٹ رہی ہے ۔انہوں نے حکومت سے اے بی این اور ٹی وی 9 پر عائد کردہ پابندی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔ جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نمائندہ سیاست اور رکن عاملہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ڈسٹرکٹ کریم نگر نے ایم آئی ایم کورٹلہ قائدین کی جانب سے ان کے خلاف ناشائستہ سلوک کی مذمت کی۔ انہوں نے حکومت سے اے بی این اور ٹی وی 9 پر عائد کردہ پابندی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔