اے ای محکمہ برقی رشوت قبول کرنے پر گرفتار

حیدرآباد /23 اپریل ( پریس نوٹ ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے ڈائرکٹر کے بموجب محکمہ ہذا کے عہدیداروں نے 23 اپریل کو 10 بجکر 55 منٹ صبح میں سری سید محمد ، اسسٹنٹ انجینئیر الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ پرگی ضلع رنگاریڈی کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ شکایت کنندہ سے نئے اضافی ٹرانسفارمر کی منظوری کیلئے 16 ہزار روپئے رقم بطور رشوت قبول کر رہے تھے ۔ رقم بازیاب کرلی گئی اور مذکورہ عہدیدار کو اے سی بی عدالت ، حیدرآباد میں پیش کیا گیا ہے ۔