پرگی۔/30اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرگی مستقر میں برقی عہدیدار اے ای رام چندر پر باپ بیٹا حملہ کرنے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے خان کالونی میں آج 11بجے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مستقر خان کالونی میں رہنے والے محمد ہاشم نے برقی بل ایک لاکھ 25 ہزار روپئے باقی رہنے پر برقی اے ای رام چندر نے کہا کہ بل ادا کیا جائے۔ اس پر ہاشم نے جواب دیا کہ بل ادا نہیں کیا جائے گا جس پر برقی کنکشن کٹ کردیا گیا جس پر برقی کے اے ای رام چندر پر باپ اور بیٹے نے حملہ کیا۔ برقی عہدیدار رام بابو اور دیگر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ اے ای رامچندر پر حملہ کیا ہے باپ بیٹے پر ایس سی ایس ٹی کیس درج کیا جائے۔ پرگی پولیس ایس آئی مسٹر کرشنا نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔