اے ایم یو معاملہ : حامد انصاری نے احتجاج کر رہے طلبہ کی حمایت کی

نئی دہلی : علی گڑہ مسلم یونیورسٹی میں جناح کی تصویر کو لے کر تنازع پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سابق نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اوراے ایم یو طلبہ کے مطالبہ کی حمایت کی ہے ۔

خیال رہے کہ اے ایم یو کیمپس میں ہنگامہ اس وقت شروع ہوا تھا جب حامد انصاری ایک پروگرام کے لئے وہاں موجود تھے ۔حامد انصاری نے کہا کہ کیمپس میں داخل ہوئے لوگوں کے خلاف پر امن آندولن قابل تعریف ہے ۔

اس پروگرام کو علی گڑہ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کی تاحیات رکنیت دی جانی تھی ۔حالانکہ پروگرام میں دائیں بازو کے ہندو کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے رد کردیا گیا تھا ۔اے ایم یو میں تعلیم حاصل کرچکے حامد انصاری نے کہا کہ رکاوٹ ڈالنا اس وقت اور اسے صحیح ٹھہرانے کے لئے بنایا گیا بہانا سوال اٹھاتا ہے ۔انھوں نے اے ایم یو طلبہ یونین کو لکھے ایک خط میں کہا کہ طلبہ کا پر امن احتجاج قابل تعریف ہے ۔