یلاریڈی /8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی زرعی مارکٹ کمیٹی میں ڈائرکٹر عہدہ سے شریمتی بھاگیہ لکشمی نے استعفی دے دیا ۔ گذشتہ کانگریسی حکومت کے دوران مارکٹ کمیٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ جس میں کانگریس قائد مسٹر امر گوڑ کی بیوی بھاگیہ لکشمی کو ڈائرکٹر منتخب کیا گیا تھا ۔ اب ان دنوں ریاست میں ٹی آر ایس کے اقتدار میں آنے پر ڈائرکٹر عہدہ سے مستعفی ہوتے ہوئے اپنا استعفی مارکیٹنگ محکمہ کمشنر کو بھیج دیا گیا ۔ کانگریس اقتدار کھونے سے اس پارٹی کا دیا ہوا عہدہ چھوڑنے کی بات بتائی ۔