اے آر سی سی کی ریس -2 میں انیش، راجیو ٹاپ 19 میں

چنئی، 05 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیا روڈ ریسنگ چمپئن شپ (اے آر سی سی ) کی واحد ہندوستانی ٹیم ادیمست ہونڈا ریسنگ ٹیم کے ہندستانی رائڈر انیش شیٹی اور راجیو پال نے گرمی اور امس بھرے مشکل موسم اور تجربہ کار رائڈرز کے درمیان تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدراس موٹر ریسنگ ٹریک (ایم ایم آر ٹی) پر اتوار کو اپنے اے پی 250 سی سی زمرہ راؤنڈ کی دوسرے مرحلے کی ریس میں سرفہرست 19 میں جگہ حاصل کی وہیں چمپئن شپ میں دیگر ہندستانی ڈرائیور 600 ایس ایس کلاس کے ٹاگا ھادا نے مسلسل دوسری ریس میں پوڈیم فننش کے ساتھ پوائنٹس حاصل کئے ۔اے آر سی سی کا چوتھا مرحلہ ہندستان کی میزبانی میں اتوار کو چنئی کے ایم ایم آر ٹی ٹریک پر منعقد ہوا جہاں دوسرے راؤنڈ کی ریس میں ایشیا پروڈکشن (اے پی پی) 250 سی سی کلاس کے ریسر انیش 19 ویں نمبر پر رہے جبکہ ریس-ون میں اپنے پہلے بین الاقوامی پوائنٹس کمانے والے راجیو سیتو 16 ویں نمبر پر رہے ۔کلائی کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد واپسی کر رہے راجیو نے پہلے دن کی ریس میں سرفہرست 15 میں جگہ بناتے ہوئے پوائنٹس لئے تھے لیکن دوسرے دن وہ اپنی پوزیشن کو بہتر بنا نہیں سکے اور 12 لیپ کی دوڑ میں دونوں ہندستانی رائڈر ساتھ گھریلو ٹریک پر پوائنٹس لینے سے چوک گئے ۔راجیو کا بہترین لیپ وقت 1: 51.552 سیکنڈ کا رہا جبکہ پہلے دن زخمی ہونے کی وجہ ریس پوری نہیں کر سکے انیش کا بہترین لیپ وقت 1: 53.379 سیکنڈ رہا۔ اس زمرے کی ریس میں یاماہا کے انڈونیشی ڈرائیور رفیق ٹوپان سسپتو 1: 48.499 سیکنڈ کا بہترین لیپ وقت لے کر فاتح بنے ۔ انڈونیشیا کے ہی اینڈی محمد فادلي دوسرے اور تھائی لینڈ کے انپاب سرمون تیسرے مقام پر رہے ۔اگرچہ سپر اسپورٹس 600 سی سی کلاس میں ادیمست ہونڈا ریسنگ انڈیا ٹیم کے ہندستانی ڈرائیور جاپان کے ٹاگا ھادا نے دوسرے مرحلے کی ریس میں بھی اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوڈیم فننش حاصل کی اور پوائنٹس لئے ۔جاپان کے 19 سالہ ھادا 16 لیپ کی دوڑ میں تیسرے مقام پر رہے ۔ انہوں نے 1: 41.330 سیکنڈ کا بہترین لیپ وقت نکالا۔ اس سے پہلے سنیچر کو پہلے راؤنڈ کی ریس میں بھی تیسرے نمبر پر رہے ھادا کا بہترین لیپ وقت 01: 41.721 سیکنڈ رہا تھا۔ اس کلاس میں گزشتہ راؤنڈ کے فاتح یاماہا کے آسٹریلوی ڈرائیور انتھونی ویسٹ 1: 41.150 سیکنڈ کے بہترین وقت لے کر فاتح بنے ۔