اے او سی سنٹر کے سائیکلنگ و پیرا سیلنگ مقابلے

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ( سیاست نیوز ) اے او سی سنٹر سکندرآباد کی جانب سے سائیکلنگ و پیراسیلنگ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ یہ مقابلے راجستھان میں تانوت کے مقام سے سکندرآباد تک کیلئے منعقد کئے گئے جو سدرن کمان میں سب سے طویل سائیکلنگ مقابلے رہے ہیں۔ ان مقابلوں کا 7 فبروری تا 27 فبروری انعقاد عمل میں آیا ۔ مقابلہ میں حصہ لینے والوں نے 15 دن میں 2240 کیلومیٹر فاصلے کا احاطہ کیا ۔ انہوں نے یومیہ ایک اندازہ کے مطابق 150 کیلومیٹر فاصلہ طئے کیا ۔ جیسلمیر ‘ بارمیر ‘ تھراڈ ‘ چتروڈ ‘ دھرنگ دھارا ‘ احمد آباد ‘ ودودرہ ‘ ممبئی ‘ پونے سے ہوکر سکندرآباد پہونچے ۔ کہا گیا ہے کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد ملک میں انتہائی جذبہ والے کھیلوں کو فروغ دینا تھا ۔ ایک ٹیم نے مسلسل سائیکلنگ کرتے ہوئے 12 گھنٹے میں 196 کیلومیٹر فاصلہ طئے کیا ۔