ای ۔ کامرس بزنس کے حوصلہ افزاء نتائج ، یومیہ سینکڑوں بکنگ

حیدرآباد۔ 17 مئی (عبدالرشید سلفی) گروپ چیرمین آف پالریڈ ٹیکنالوجیز لمیٹیڈ مسٹر پالیم سری کانت ریڈی جو ایک بہت بڑے انڈسٹریالسٹ بھی ہیں جنہوں نے REC Trichy India سے انڈسٹریل انجینئرنگ پوسٹ گریجویٹ اور اسٹانڈ فورٹ یونیورسٹی یو ایس اے سے انڈسٹریل انجینئرنگ پوسٹ گریجویٹ کی تکمیل کے بعد وہ عالمی مارکٹ میں ای۔ کامرس بزنس کی تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے رجحان پر انہوں نے ہندوستان میں بھی ای۔ کامرس بزنس کے تحت عوام کو درکار اشیاء ضروری کی معیاری کوالیٹی اور بروقت سربراہی کے عزم سے صنعت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سال 2001-08ء فاؤنڈر اینڈ مینیجنگ ڈائریکٹر آف اور 2008ء میں چیرمین آف فور سافٹ لمیٹیڈ کے عہدے پر فائز رہے۔ مسٹر ریڈی ایک عوامی خدمات گذار بھی ہیں اور وہ PC Reddy Trust کے ٹرسٹی بھی ہیں، نے نمائندہ سیاست کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ Palred Technologies Ltd. کا جنوری 2014ء میں قیام عمل میں لایا گیا اور مذکورہ لمیٹیڈ میں ٹیک اور موبائیل ایکسیسریز جیسے پی سی، لیاپ ٹابس، موبائل فونس، موبائل ایکسیسریز اور ڈیجیٹل کیبلس کے مختلف اقسام تیار کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی کی تیار شدہ اشیاء کو ذریعہ آن لائن ، مارکٹ میں اثر کے ساتھ فروخت کرنے کی غرض سے ای۔ ٹیلنگ کمپنی کے ذریعہ اپنی تجارتی سرگرمیوں کا ماہ اگست 2014ء میں آغاز کیا گیا جو اپنے 9 ماہ کے مختصر سے عرصہ میں زائد از 10 ملین گاہکوں نے ربط پیدا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیٹیسٹ ون ڈاٹ کام کے آغاز کے بعد پہلے دو ماہ تک ہر روز صرف 100 آرڈرس کی ہی آن لائن بکنگ ہوا کرتے تھے لیکن آج ہر روز لیٹسٹ ون ڈاٹ کام سے ایک لاکھ گاہک ربط پیدا کرتے ہیں اور روزانہ کم از کم 2,500 آرڈرس بکنگ پر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیٹیسٹ ڈاٹ کام کے ذریعہ ان دنوں ہماری کمپنی کی تیار کردہ ہمہ اقسام کے اسمارٹ فونس، ٹیابلٹ فونس، موبائل ایکسیسریز، پی سی، لیاپ ٹاپ، ڈیجیٹل کیبلس کے ہزاروں ڈیزائنس کی اشیاء کو گاہکوں تک بروقت پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیٹیسٹ ون ڈاٹ کام پر ربط پیدا کرکے اشیاء کی بکنگ کروانے والوں کی تعداد شہری سطح پر 65% ہے جبکہ دیہی سطح پر 35% ہے اور بتایا کہ لیٹیسٹ ون ڈاٹ کام پر آرڈر دینے والے شہری علاقوں کے گاہکوں کو صرف دن میں اشیاء کی ڈیلیوری کردی جائے گی جبکہ دیہی سطح کے گاہکوں کو 2 تا 3 دن میں ڈیلیوری دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ latestone.com کے ذریعہ گاہکوں کو معیاری اشیاء کی بروقت سربراہی کو یقینی بناتے ہوئے ٹیک اور موبائل پراڈکٹس ایکسیسریز مارکٹ میں اپنا اثر و رسوخ دکھاتے ہوئے ہندوستان بھر میں قومی سطح پر اول مقام حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ latestone.com کے ذریعہ ای۔ کامرس بزنس کو ترقی کی راہ گامزن کرنے میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیٹیسٹ ڈاٹ کام مسٹر امین خواجہ بھی اپنا اہم رول ادا کررہے ہیں اور بتایا کہ لیٹیسٹ ڈاٹ کام میں زائد از 20 کروڑ روپئے کا سرمایہ مشغول کیا گیا ہے جبکہ مزید 10 کروڑ روپئے سرمایہ لگانے کی کوشش جاری ہے۔