ای کامرس ، آن لائن بزنس کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ

پیسوں کی چوری سے گاہکوں کو مشکلات ، ٹی سی ایم آر اے
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد سکندرآباد کی موبائیل ریٹیلرس اسوسی ایشن ٹوئین سٹی موبائیل ریٹیل اسوسی ایشن ( ٹی سی ایم آر اے ) نے کہا کہ ریٹیلرس ای کامرس زائد قیمتوں کے مسئلہ سے پریشان ہیں ۔ مینوفیاکچررس سے اس مسئلہ کو رجوع کرنے پر ایف ڈی آئی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ کمپنیاں ای کامرس کو راست طور پر میٹریل نہیں دے سکتی ہیں ۔ قیمتوں میں لوٹ کو روکنے اس کی تحقیقات کے لیے حکومت سے درخواست کی جاتی ہے ۔ بتایا گیا کہ ریاستی حکومت کو بھی اس کی آمدنی پر فرق پڑ رہا ہے جب کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ آن لائن بزنس پر کنٹرول کریں ۔ مثال کے طور پر کوئی گاہک شوز ، گھڑی ، موبائیل آن لائن کے ذریعہ خریدتا ہے تب یہ دوسری ریاست سے لائے گا کیوں کہ زیادہ تر ای کامرس بنگلور ، ممبئی کے ہیں ۔ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ تمام ان کمنگ ای کامرس خریدی پر انٹری ٹیکس عائد کریں ۔ حالیہ ای کامرس پیشکش کے اشتہار میں قیمتیں 999 روپئے بتائی گئی ہیں ۔ تاہم بل 2973 روپئے کا بتایا گیا ۔ اس طرح سینکڑوں گاہکوں کو لوٹا گیا ۔ ڈیلرس کو اس سے بے حد پریشانی درپیش ہے ۔ آخر میں بتایا کہ تنظیم ای کامرس ، آن لائن بزنس کی مخالف ہے ۔ تاہم حکومت سے درخواست ہے کہ ای کامرس ، آن لائن بزنس کو باقاعدہ بنایا جائے ۔۔