ای چالان ادا نہ کرنے پر مشکلات ہونگی

پاسپورٹ وسرکاری ملازمت کے حصول میں رکاوٹ ممکن
حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حیدرآباد پولیس سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہیں اور سرفہرست خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف جارچ شیٹ داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آئندہ دنوں خلاف ورزی کرنے والے افراد جن کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جارہی ہے ان کو پاسپورٹ کے حصول اور سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آئیں گی۔ کیونکہ ٹریفک پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جیل کی سزا سنائی جانے والے افراد کا سخت نوٹ لیا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 16مارچ تا 21 مارچ تک حیدرآباد ٹریفک پولیس نے شہر کے سرفہرست خلاف ورزی کرنے والے افراد جو ای چالان ادا کرنے سے گریز کررہے تھے انہیں عدالت میں پیش کیا ۔ ٹریفک پولیس کے بموجب گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 357 افراد کو حراست میں لیا گیا جو حالت نشانہ میں گاڑی چلانے میں ملوث تھے جبکہ 97 سرفہرست خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی عدالت میں پیش کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی گئی جس کے نتیجہ نامپلی کورٹ کے سیکنڈ میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ شری ایم راجو اور چوتھے میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ ایم شیو شنکر پرساد نے 48 افراد کو ایک تا 15 دن کی مدت کی جیل کی سزا سنائی اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 6 لاکھ 46 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ ٹریفک پولیس ای چالانات ادا نہ کرنے والوں پر قانونی شکنجہ کسنے میں مصروف ہے ۔