کڑپہ ۔ 7 اگسٹ ( راست ) اے پی اسٹیٹ مشاعرہ کمیٹی کنوینر افتخار جمال نے اطلاع دی ۔ آندھراپردیش ریاستی سطح کا پہلا اردو مشاعرہ جون 27 کو ضلع کڑپہ وائی ایس آر آڈیٹوریم میں منعقد ہوا تھا وہ مشاعرہ ای ٹی وی اردو پر اس ماہ کی 9 تاریخ کی شب 9.30 بجے اور 10 تاریخ اتوار دوپہر 2.30 بجے پیش کیا جائے گا ۔ 52 ممالک میں نشر ہوگا ۔ جس کی صدارت پروفیسر قاسم علی خان نے کی اعزازی مہمانان کڑپہ کے ایم ایل اے امجد باشاہ ، ڈاکٹر راہی فدائی موظف پرنسپل پیلیر ڈگری کالج سید نثار احمد وغیرہ نے شرکت کی تھی ۔ سید شکیل احمد کی شاعری کا مجموعہ ’’ تریم ‘‘ کا اجراء ہوا تھا ۔ مشہو اردو شعراء کرام جیسے ڈاکٹر راہی فدائی ، نذیر مہک ، طاہر شاہ قادری ، جنیف ایاز ، ڈاکٹر وحید کوثر ، ہدایت فہمی ،اقبال نیازی ، عارف امیٹی ، امام قاسم ساقی ، مفتی اللہ مفتی ، جوش حنفی ، محمود شاہد ، عطا اللہ اختر ، اثر حامد ، ستار فیضی ، شکیل احمد شکیل ، یونس طیب ، تابس ربانی ، سردار ساحل ،انور ہادی ، صادق ولی صادق کا کلام سماعت کرسکتے ہیں ۔ اس مشاعرہ کی نظامت حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو پروفیسر مظفرشہ میری نے تھی ۔