نئی دہلی، 04 جون (سیاست ڈاٹ کام) مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کل منعقد ای وی ایم چیلنج میں حصہ لینے کے پیچھے پارٹی کا مقصد ای وی ایم کو ہیک کرنا نہیں تھا بلکہ اس بات کی جانچ کرنا تھا کہ ووٹنگ کے لئے اختیار کردہ نظام کتناحدتک درست اور محفوظ ہے ۔پارٹی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ سی پی ایم کی تکنیکی ٹیم نے کل الیکشن کمیشن میں منعقد اس پروگرام میں حصہ لے کر صرف ای وی ایم تحقیقات ہی نہیں بلکہ اس بات کی بھی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کی کہ وي وي پیٹ کے استعمال کے ساتھ یہ ای وی ایم مشین کتنے محفوظ طریقے سے کام کرتی ہے ۔ اس نے کہا کہ پارٹی کی تکنیکی ٹیم ای وی ایم کا مطالعہ کرنے کے لئے اس کے ہارڈویئر کو بھی جانچناچاہتی تھی کیونکہ کسی بھی ای وی ایم کو صرف بٹن دبانے یا اس کے ہارڈ ویئر کو جانچے بغیر ہیک نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ لہذا الیکشن کمیشن نے پارٹی کے اس درخواست کو مستردکر دیا۔ لہذا الیکشن کمیشن کی شرائط پر پارٹی ای وی ایم کی تحقیقات نہیں کر سکتی تھی۔ پارٹی نے ای وی ایم کو اور محفوظ بنانے کے لئے اپنی تجاویز ضرور پیش کئے ۔