نئی دہلی ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں نے ہفتہ کو الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر مغربی بنگال کے لوک سبھا حلقہ بیرک پور میں تمثیلی چناؤ کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر صرف بی جے پی کے انتخابی نشان ’کنول‘ کے نیچے پارٹی کا نام ظاہر کرنے کی شکایت کی۔ تاہم، ای سی کا کہنا ہے کہ یہی نشان 2013ء سے زیراستعمال ہے۔ حقیقی پولنگ کے دوران ای وی ایم پر پارٹی کا نشان، امیدوار کا نام اور اس کی تصویر ظاہر کئے جاتے ہیں۔