نئی دہلی ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے پھر ایک بار الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمز) میں خامیوں کے تعلق سے منظرعام پر آئی رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔ وقفے وقفے سے ایجنسیوں، ویب سائٹس، اخبارات اور خانگی سطح پر بھی ای وی ایم خامیوں کے ویڈیو شواہد پیش کئے گئے ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ ای سی نے حقائق سے منہ موڑنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ آج بھی کمیشن نے ای وی ایم پر گھسا پٹا بیان دیا ہے۔ (سنسنی خیز رپورٹ صفحہ 5 پر)