ای وی ایم اور وی وی پیاٹ کی پہلی تفتیشی جانچ کو کامیاب بنانے ضلع کلکٹر کی ہدایت

سوریا پیٹ۔/13 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈی اموئے کمار نے پارلیمنٹ انتخابات کی تیاریوں کو بڑے پیمانے پر انجام دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا۔ گزشتہ منگل کے دن حیدرآباد سے ضلع سوریا پیٹ کو لائے گئے مشینوں کو حفاظت سے اسٹرانگ روم میں رکھا گیا تھا جس میں 500 کنٹرول یونٹ اور 1618 وی وی پیاٹس موجود ہیں۔ منگل کے دن سے ای وی ایم اور وی وی پیاٹ کی پہلی تفتیشی جانچ کا عمل شروع ہوا ہے۔ CU اور VVPAT کی جانچ کیلئے AMC گوڈام میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 300 عہدیداران کو جانچ کیلئے مقرر کیا گیا۔ حیدرآباد سے ECIL انجینئر کی ٹیم CUاور VVPAT کی جانب کے دوران تکنیکی مسائل کی شناخت کریں گے۔ ضلع کلکٹر سوریا پیٹ ڈی اموئے کمار نے CU اور VVPAT کی جانچ کے دوران ہر دس ارکان پر مشتمل ٹیم کے لئے ایک ضلعی آفیسر کو نگرانی کی ذمہ داری سونپی اور کلکٹریٹ کے انتظامیہ کو annexures کی ذمہ داری سونپی اور تمام تفصیلات کو رجسٹر میں درج کرنے کی ہدایت دی اور جانچ کے بعد کنٹرول یونٹ کو مہر بند کرنے کی ہدایت دی اور خبردار کیا کہ جانچ کے دوران کسی قسم کی غلطی یا کاہلی نہ برتی جائے کہ جس سے آئندہ انتخابات میں مشکلات ہوں۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر سوریا پیٹ ڈی سنجیوا ریڈی، ضلع ریونیو آفیسر پی چندریا، ڈی آر ڈی اے کرن کمار، جی ایم انڈسٹری بابو راؤ، ڈی سی او ایس وی پراساد، سی پی آئی اشوک، ضلع اقلیتی فلاح و بہبود آفیسر ایل سرینواس، ضلع آڈٹ آفیسر وینکٹیشورلو، سپرنٹنڈنٹ پی سیدولو، ای ڈی ایم غلام غضنفر احمد اور دوسرے موجود تھے۔