حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 21 مئی کو ای سیٹ 2015
(E-CET-2015) کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئیہیں اور آج ای سیٹ سے متعلق اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اہم جائزہ اجلاس جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقد ہوا اور تمام تر انتظامات کو قطعیت دیدی گئی ۔ جے این ٹی یو کے ذرائع کے مطابق ریاست تلنگانہ میں منعقد ہونے والے ای سیٹ 2015 کیلئے جملہ (20,794) طلباء و طالبات کے شرکت کرنے کی توقع پائی جاتی ہے ۔ ای سیٹ کے اوقات صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے تک ہوں گے جبکہ ای سیٹ 2015 ء کیلئے جملہ 35 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 10 علاقائی مراکز بھی شامل ہیں۔ ای سیٹ کے نتائج کا 3 مئی کو اعلان کیا جائے گا جبکہ ای سیٹ کی (KEY) 23 مئی کو جاری کی جائے گی۔