ای ایس شیام کا فیفا سینئر کوچنگ کورس کیلئے انتخاب

حیدرآباد ، 2 اگسٹ (پریس نوٹ) اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد فٹبال ٹیم اور تلنگانہ اسٹیٹ ٹیم کے کوچ ای ایس شیام کو ٹکنیکل ڈائریکٹر اے آئی ایف ایف اسکاٹ او ڈونل نے فیفا سینئر کوچنگ کورس کیلئے منتخب کیا ہے۔ تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے مطابق یہ کورس ممبئی میں 5 اگسٹ سے 9 اگسٹ تک منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کورس کیلئے اقل ترین قابلیت اے ایف سی ’’A‘‘ لائسنس ہولڈرز ہیں اور سال 2015-16ء میں ان کا پرفارمنس دیکھا جائے گا۔ کورس انسٹرکٹر تاجکستان کے اسلام اخمدوف (فیفا انسٹرکٹر) ہیں۔ اس سے قبل وہ اے ایف سی ’A‘ لائسنس کورس (کولکاتا 2014) میں کامیاب ہوئے اور فیفا یوتھ کوچنگ کورس (ممبئی 2015) میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔