نئی دہلی 9 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں ووٹوں کی گنتی سے قبل کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ اگر ایگزٹ پولس کے نتائج درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ پارٹی کیلئے تباہ کن ثابت ہونگے ۔ پولس میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ کانگریس کو یہاں پانچ سے زیادہ نشستیں حاصل نہیںہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں بی جے پی کو شکست ہوتی ہے تو وزیر اعظم مودی کو بھی اپنا محاسبہ کرنا ہوگا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ انتخابی سروے میں یقین نہیں رکھتے لیکن اگر یہ درست ثابت ہوتے ہیں تو پھر یہ کانگریس کیلئے تباہ کنو ہونگے لیکن نریندر مودی کو بھی محاسبہ کرنے کی ضرورت ہوگی ۔