شاہ آباد(ضلع گلبرگہ) ۔18فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک ایگزامنیشن اتھاریٹی دو ریجنل آفس کا عنقریب قیام عمل میںآئے گا ۔ یہ بات ریاستی وزیر اعلیٰ تعلیم آر وی دیشپانڈے نے اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دیشپانڈے نے کہا کہ دو ریجنل دفتر گلبرگہ اور دھارواڑ میں اسی سال قائم کئے جائیں گے ۔ پہلے ہی سے کرناٹک ایگزامنیشن اتھاریٹی نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ مختلف ریونیو ڈیویژن میں ریجنل آفس قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل آفس کے قیام کیلئے درکار اراضی کی نشاندہی کی ہے ۔ ریجنل آفس کے قیام سے طلبہ کو بہت سے فائدے حاصل ہوں گے ۔ خاص کر علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے طلبہ کو بہت سی سہولتیں حاصل ہوں گی ۔