!ایک ہی ہوگا ٹائیگر

 

دورہ جنوبی افریقہ کے آغاز اور ہندوستان کے میزبان ٹیم کیخلاف 5 جنوری کو پہلے ٹسٹ کے شروع ہونے میں چند دن باقی ہیں لیکن کروڑہا کرکٹ شائقین کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے عوامی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ جس میں کوئی صارف کوہلی اور ڈی ویلیئرس کے درمیان ’’ایک ہی ہوگا ٹائیگر‘‘ کہہ رہا ہے تو کوئی صارف ’’ڈی ویلیئرس اور کوہلی کو کامیاب ترین فلم باہوبلی کے دو کرداروں میں ظاہر کررہے ہیں۔

پارلل۔یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان ٹسٹ سیریز پانچ جنوری کو کیپ ٹاؤن میں شروع ہونا ہے اور ممکن ہے کہ دونوں ٹیموں کے سوپر اسٹارز ویراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلئیرس کے درمیان برتری کیلئے سخت کشمکش دیکھنے میں آئے گی کیونکہ ہندوستانیقائد ویراٹ کوہلی نے واضح کردیا ہے کہ میدان میں قدم رکھتے ہی ابراہام ڈی ویلیئرز سے دوستی ختم اور کرکٹ کی جنگ شروع ہو جائے گی۔اگرچہ کوہلی اور ابراہام ڈی ویلیئرز رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے آئی پی ایل میں ایک ساتھ کھیلتے رہے ہیں اور ان میں میدان کے باہر بھی مثالی دوستی ہے لیکن اپنی ٹیموں کے سوپراسٹارز ایک دوسرے کو کسی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہیں جو ایک دوسرے کی وکٹ کے حصول کو اولین ترجیح سمجھیں گے۔کوہلی نے مزیدکہا ہے کہ ابراہام ڈی ویلیئرز ان کے اچھے دوست اور بطور کھلاڑی قابل احترام ہیں لیکن مدمقابل آنے پران کی پہلی ترجیح حریف کی وکٹ ہی ہوتی ہے اور یہ بات اس وجہ سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے کہ سیریز میں جیت کا انحصار ان کی اور ابراہام ڈی ویلیئرز کی بیٹنگ پر ہوگا۔کوہلی نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ہر کھلاڑی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار نبھائے لیکن اجتماعی کارکردگی کے بغیر سیریز میں کامیابی ممکن نہیں لہٰذا بہترین کارکردگی کا بوجھ ان پر یا ابراہام ڈی ویلیئرز پر ہی نہیں دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں پر ہوگا۔کوہلی کے مطابق ابراہام ڈی ویلیئرز کچھ عرصے کے بعد ٹسٹ کرکٹ میں واپس آئے ہیں لہٰذا وہ حریف ٹیم کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن بہترین اجتماعی صلاحیت کے ساتھ کھیلنے والی ٹیم کی کامیابی کا زیادہ امکان ہے۔واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے آغاز اور ہندوستان کے میزبان ٹیم کیخلاف 5 جنوری کو پہلے ٹسٹ کے شروع ہونے میں چند دن باقی ہیں لیکن کروڑہا کرکٹ شائقین کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے عوامی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ جس میں کوئی صارف کوہلی اور ڈی ویلیئرس کے درمیان ’’ایک ہی ہوگا ٹائیگر‘‘ کہہ رہا ہے تو کوئی صارف ’’ڈی ویلیئرس اور کوہلی کو کامیاب ترین فلم باہوبلی کے دو کرداروں میں ظاہر کررہے ہیں۔