کریم نگر۔23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کے قدیم گنج ونائیک مندر کے احاطہ میں ایک ہزار انجذابی گڑھوں کی کھدوائی کا افتتاح بدست رکن پارلیمنٹ ونود کمار ایم ایل اے گنگولا کملاکر اور بلدیہ کے میئر رویندر سنگھ عمل میں آیا۔ اس موقع پر ونود کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں لوئیر مانیر ڈیام سوکھ بھی جائے تو شہر میں پینے کے پانی کی قلت نہ ہو، اسی لئے انجذابی گڑھے کھود کر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ زیر زمین آبی سطح میں یہ کمی ہورہی ہے۔ اسی لئے پانی کی حفاظت کے لئے انجذابی گڑھے کھودے جارہے ہیں۔ سنگاپور جیسے ملک میں پانی کو خریدا جارہا ہے اور دیگر ضروریات کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کے پائپ لائن مڈ مانیر کو بھرنے کے لئے ڈالی جارہی ہے جس سے ایل ایم ڈی میں ہمیشہ پانی کا ذخیرہ رہے گا۔ گنگولا کملاکر نے کہا کہ انجذابی گڑھوں کی کھدوائی کے تعلق سے حکومت سنجیدہ ہے۔ عوام کو بھی آگے آنا چاہئے۔ میئر رویندر سنگھ نے کہا کہ شہر میں اب تک 1250 انجذابی گڑھے کھودے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں سرکاری مدارس میں گڑھے کھودے جائیں گے۔ اس موقع پر کارپوریٹر کمل جیت کور، موہن سنگھ، تانی پربھاؤلی نے وائی سنیل راؤ، پی رویندر، سری کانت، ایل سرینواس، کوآپشن رکن کنی کرشنا، راما راؤ، ٹی آر ایس ضلعی صدر شنکر ریڈی اور قائد ایڈلا اشوک موجود تھے۔