شمس آباد۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈی آر آئی عہدیدار نے دو مسافرین کے قبضہ سے ایک کیلو سونا ضبط کرلیا۔ گوہاٹی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والے دو مسافرین کے لگیج کی تلاشی لینے پر ان کے لگیج سے ایک راڈ برآمد ہوا جس کی مکمل جانچ کرنے پر اسے ٹیپ سے لپٹاکر لارہے تھے۔ سونے کی مالیت 31,68,000 روپئے بتائی گئی ہے۔ سونے کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔