نئی دہلی،12دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کیا ہے جس پر پارلیمنٹ کے دستاویز ایک کلک پر عام لوگوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ ای ۔پارلیمنٹ کی سمت میں قدم بڑھاتے ہوئے منگل کو محترمہ مہاجن نے’’ ای پی اے ایل آئی بی ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ اِن ‘‘پورٹل لانچ کیا۔اس پورٹل پر پارلیمنٹ کے کئی دستاویز دستیاب ہوں گے ۔لوک سبھا میں بحث و مباحثے اور 1952 سے اب تک کی مختلف کمیٹیوں کی رپورٹیں ،بجٹ کی تقریریں،صدرجمہوریہ کے خطاب اور پارلیمنٹ کی لائبریری کی کتابیں بھی ڈیجیٹل شکل میں یہاں موجود ہوں گی۔یہ پورٹل استعمال کے لحاظ سے آسان ہے اور سرچ انجن کی طرح کام کرتا ہے ۔