ایک کسان جھلس کر فوت

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جوار کے بھٹوں کے ڈھیر پر بیڑی نوشی کرنا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے کندکور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 60 سالہ بچایا جو کتہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ آگ کی لپیٹ میں آکر فوت ہوگیا ۔ بچایا پیشہ سے کسان تھا 26 نومبر کے دن وہ اپنے کھیت میں جوار کے بھٹوں کو ڈھیر پر بیٹھا تھا اور بیڑی نوشی کر رہا تھا ۔ اسی دوران اس نے بیڑی کو جلتی ہوئی حالت میں پھینک دیا اور اطمینان سے بیٹھا تھا کہ اچانک آگ پھیل گئی اور وہ اس کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔