شمس آباد ۔ /14 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈی آر آئی حیدرآباد زونل یونٹ عہدیداروں نے تین مسافرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایرپورٹ سے ہانک کانگ جانے والی فلائیٹ تھائی ایرویز TG-330 کے ذریعہ ہانگ کانگ جارہے تھے کہ ڈی آر آئی کی چیکنگ میں ان کے لگیج سے امریکی ڈالر کے 1380 نوٹ جن کی مالیت ایک کروڑ نو لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو روپئے کو ضبط کرتے ہوئے کسٹمس ایکٹ 1962 ء کے تحت مقدمہ درج کرکے تینوں مسافرین کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔