حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایک کروڑ مالیتی زردہ کو ضبط کرلیا اور نقلی زردہ تیار کرنے والے ایک کارخانہ کو بے نقاب کردیا ۔ زردہ پر پابندی کے باوجود ریاستی حکومت کے ا حکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ اقدامات کئے جارہے تھے اور باضابطہ طور پر غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر تھیں ۔ سائبرآباد پولیس نے راجندر نگر کے حدود عطاپور ، ماروتی نگر میں یہ کارروائی انجام دی اور دو افراد نرسمہلو اور سدھاکر کو گرفتار کرلیا ۔ سابق سرکاری لائیسنس پر یہ کارخانہ چلایا جارہا تھا ۔ پابندی کے باوجود اس حال میں سرگرمیاں عروج پر تھی ۔ پولیس نے اس ٹھکانے سے کثیر مقدار میں زردہ کے پیاکٹس اور خام اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ بتائی جارہی ہے ۔