ایک کروڑ روپئے سے کمیاکٹر گاڑیوں کی خریدی

کریم نگر ۔10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوچھ کریم نگر کے لئے اسمارٹ سٹی فنڈ ایک کروڑ کے خرچ سے دو کامیاکٹر گاڑیوں کی خریدی کی گئی ہے ۔ بہت جلد اسے صفائی کے کاموں کے لئے استعمال کیا جائیگا ۔ میئر سردار رویندرسنگھ اور کمشنر کے ستیہ نارائنا نے واقف کروایا ۔ بروز ہفتہ مجلس بلدیہ دفتر کے احاطے میں موجود دو کمیاکٹر گاڑیوں کا انہوں نے تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف صفائی کے کاموں میں بہتری پیدا کی جانے کے لئے سوچھ بھارت کے لئے ان کی خریدی کی گئی ہے ۔ اہم سڑکوں کے ساتھ اہم محلہ جات میں کمیاکٹر کا استعمال ہوگا ۔ اس کے ذریعہ کچرے کو کمیاکٹر گاڑیاں بغیر کسی مزدور کے تر اور خشک کچرے کو علحدہ کرنے کے لئے اٹھا لیا جاتا ہے ۔ اس کی وجہ سے وہ علاقہ صاف ستھرا رہے گا ۔ کچرہ منتقلی کا خرچ بھی کم آئیگا ۔ اسمارٹ سٹی کی تشکیل میں آسانی ہوگی ۔ سوچھ سرویکشن میں زیادہ نشانات حاصل ہوں گے ۔