چیف منسٹر نتیش کمار کے استعفیٰ پر جنتادل (یو ) کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا ۔ یہاں تک کہ ایک رکن اسمبلی نے خود سوزی کی دھمکی دی ۔ کئی ارکان اسمبلی نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر استعفیٰ کو غیر ضروری قرار دیا ۔ ایک رکن اسمبلی نریندر پانڈے نے کہا کہ اگر نتیش کمار اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے تو وہ خود سوزی کرلیں گے ۔۔