حیدرآباد ۔ /14 ڈسمبر (سیاست نیوز) نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے قتل کی واردات میں 18 سالہ نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رمیش ساکن ایڈیکمنٹ ودیا نگر کوڑا کرکٹ چننے والا تھا کی نعش اس کی جھوپڑی کے قریب خون میں لت پت پائی گئی ۔ پولیس نے رمیش کی نعش کو عثمانیہ دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں ایک قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔