ایک ملک میں دو ہندوستان بنانے این ڈی اے کا ایجنڈہ : راہول

محبوب نگر ۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ این ڈی اے کی قیادت کرنے والی یہ زعفرانی جماعت ’’ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف لڑانے کی کوشش کررہی ہے اور ایک ملک میں دو ہندوستان بنارہی ہے جو اس کے پسندیدہ تاجر و صنعتکار طبقہ کے لئے ایک اور غریبوں کیلئے دوسرا ہوگا۔ محبوب نگر ضلع ہیڈکوارٹرس پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعت ایک ملک میں دو ہندوستان بنانا چاہتی ہے ۔ ایک اپنے منتخب و پسندیدہ صنعتکاروں کو دینا چاہتی ہے کسی وسائل اور فوائد کے بغیر دوسرا ہندوستان غریبوں کو دینا چاہتی ہے ۔ اس کے برعکس کانگریس چاہتی ہے کہ بشمول غریب، کسان ، مزدور ، ہندو ، مسلمان ، سکھ ، عیسائی اور ہر شہری کو اس کے فوائد پہنچیں ‘‘۔