ایک ماہ میں 164 افراد کے خلاف مقدمات درج

شمس آباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی ٹریفک پولیس نے گذشتہ ماہ اکٹوبر میں شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کی تھی جس میں جملہ 164 افراد کے خلاف مقدمے درج کئے گئے بھاسکر ریڈی ٹریفک انسپکٹر نے بتایا کہ شمس آباد کے محتلف مقامات میں مہم شروع کرنے پر 164 افراد کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے جن میں 16 لاری 9 ڈی سی ایم 47 کار 18 آٹو اور 74 ٹو وہیلرس چلانے والے شامل ہیں ۔ جن کو راجندر نگر کوٹ میں پیش کیا جس میں 16 افراد کو ایک دن کی جیل 46 افراد کو ٹریفک ڈیوٹی اور ماباقی افراد کو جرمانہ عائد کیا گیا ۔