ایک لاکھ سے زائد خواتین نے ورلڈ کپ ٹکٹ خریدے

دبئی ۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ کے لئے مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ٹکٹ خریدے ہیں۔ ٹورنمنٹ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلوردھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کے ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ خواتین نے خریدے ہیں جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ ایونٹ کے میچز دیکھنے آئیں گے۔ ایلوردھی نے مزید کہا ہے کہ اس مرتبہ سب سے بڑی قرعہ اندازی ہوئی جس کے نتائج شاندار رہے، جس کے دوران ہم نے دیکھا کہ ایک لاکھ 10ہزار خواتین نے میگا ایونٹ کے ٹکٹ خریدے جبکہ 16 سال سے کم عمر ایک لاکھ شائقین بھی ورلڈ کپ دیکھنے آرہے ہیں۔