ایک لاکھ روپئے مالیتی گٹکھاضبط

حضور آباد میں ٹاسک فورس کے دھاوے ، چار افراد گرفتار

کریم نگر ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حضور آباد جمی کنٹہ مقامات پر ممنوعہ تمباکو اشیاء گٹکھا ، اسی طرح کی مضر اشیاء کی فروخت کرنے کی اطلاع پر کریم نگر ٹاسک فورس سی آئی کرن حضور آباد ٹاون سی آئی رمنا مورتی نے مل کر جمی کنٹہ ریلوے اسٹیشن مہاراشٹرا سے مسلسل گٹکھے کے پیاکٹس لاکر یہاں فروخت کیے جانے کے بارے میں مل رہی اطلاعات پر اس کی نگرانی کی جارہی تھی ۔ اس دوران للکا ترتی منڈل سورارم موضع کے اے سنتوش کے ارپتا اشوک بھوپتی راجو حضور آباد کے ڈی بھاسکر کار میں جمی کنٹہ سے حضور آباد گٹکھا لے کر آرہے تھے انہیں قریب پہنچنے پر پکڑ لیا گیا ۔ اس ایک لاکھ روپئے مالیتی گٹکھا پاکٹس تھے ۔ چاروں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ سی آئی کرن کمار نے واقف کروایا ۔ ملزمین پر اس سے پہلے بھی کچھ اور مقدمات درج ہیں ۔ ان اور دو ساتھی مفرور ہیں ۔ کریم نگر پولیس کمشنر کے احکامات کے مطابق کمشنریٹ حدود میں گٹکھے کے کاروبار میں ملوث افراد کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ٹاسک فورس سرینواس راؤ اس کی نگرانی کرتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث سبھی کی تفصیلات جمع کررہے ہیں ۔ حضور آباد شہر میں سربراہ کررہے کچھ افراد اس کاروبار کو چلا رہے ہیں ۔ ان پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور دیگر افراد اور چلر بیوپاری کون کون ہیں ۔ ان سبھی کی پوشیدہ طریقہ سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ کچھ افراد کو گرفتار کر کے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔ اسی دوران جمی کنٹہ کے یادو سریش اوپل کے نریش کی جانب سے گٹکھے کی سربراہی کا پتہ چلا ، دونوں فی الحال مفرور ہیں ۔ ان کی تلاش جاری ہے ۔ عنقریب سبھی چھوٹے بڑے بیوپاریوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ تمام ایسے بیوپاری جو گٹکھے کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں فوری باز آجائیں ۔ ٹاسک فورس سی آئی نے انتباہ دیا ۔ اس دھاوے میں سی آئی سرینواس راؤ مادھوی ، رمیش ، حضور آباد پولیس سی آئی رمنا مورتی اور پولیس عملہ موجود تھا ۔۔