حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : میاں پور کے علاقہ میں کل رات دیر گئے ایک عمارت کے دو مکانات میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم سارقوں نے 15 تولہ طلائی زیورات کے علاوہ لیاپ ٹاپ سیل فون و دیگر اشیاء کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دپتی نگر علاقہ میں واقعہ ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 202 اور 203 میں یہ واردات انجام پائی ۔ 203 فلیٹ نمبر میں نریندر نامی شخص اپنے افراد کے ساتھ رہتا تھا ۔ گذشتہ روز اس کی بیوی اپنے گاؤں گئی تھی اور وہ کام پر گیا تھا کہ ان کے مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ اس اپارٹمنٹ کے دوسرے فلیٹ میں جہاں شنموگھم نامی سافٹ ویر انجینئر رہتا تھا اس کے مکان میں بھی سرقہ کرلیا گیا ۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔