ایک شخص کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) تنخواہ کی رقم سے شراب نوشی پر گھر والوں کی ناراضگی اور ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ بی مانیا نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ مانیا انانگر گھٹکیسر کا ساکن تھا جو ایک بڑی کارپوریٹ کمپنی میں ہاؤز کیپنگ کا کام کرتا تھا جو رات دیر گئے نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہنچا اور گھر میں اس پر ناراضگی جتائی گئی اور تنخواہ کی رقم سے شراب نوشی پر ڈانٹ ڈپٹ کی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے آج صبح پھانسی لے لی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔