حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں ایک شخص کی مشتبہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد امیر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ عثمان آباد کے ساکن چاند پاشاہ کا بیٹا تھا ۔ چند روز قبل یہ شخص اپنے رشتہ دار کے یہاں حیدرآباد آیا تھا اور مایلاردیوپلی کے علاقہ میں رہنے لگا تھا ۔ گذشتہ روز امیر کی بیوی اپنے مائیکے گئی ہوئی تھی اور یہ شخص اکیلا تھا ۔ کل رات دیر گئے تک کام کے بعد یہ شخص اپنے مکان چلاگیا اور رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مائلاردیوپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔