ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ کے سرینو جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ پدماشالی ہلز میں ملازمت کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس راجندر نگر مصروف تحقیقات ہے ۔۔