ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز) پیٹ بشیر آباد کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ جی چنا جو دتاتریہ نگر بیٹ بشیر آباد علاقہ کا ساکن تھا اس نے کل رات مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چنا اور اس کی بیوی سوراماں دونوں رات روزانہ کے معمول کی طرح کمرہ میں تنہا تھے تاہم صبح چنا پھانسی پر لٹکا ہوا تھا ۔ دونوں میاں بیوی میں کل رات معمولی بات پر بحث و تکرار ہوئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔